افواج پاکستان نے بھارت کے ناپاک عزائم کو ہمیشہ شکست دی، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے بھارت کے ناپاک عزائم کو ہمیشہ شکست دی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فوج نہ کھڑی ہو تو لوگ الیکشن ڈبے اٹھا کر لے جائیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ آزاد کشمیر کے الیکشن میں فوج پولنگ اسٹیشن کے اندر تعینات نہیں ہورہی۔

شیخ رشید احمد نے یہ بھی کہا کہ بھارت کے لوگ پکڑے گئے جو انتشار پھیلانا چاہتے تھے، افواج پاکستان نے بھارت کے ناپاک عزائم کو ہمیشہ شکست دی۔

 وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ سول اداروں کے ساتھ آرمی بھی فری اور فیئر الیکشن کرانے میں کردار ادا کرے گی۔

The post افواج پاکستان نے بھارت کے ناپاک عزائم کو ہمیشہ شکست دی، شیخ رشید appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email