روزانہ ارکائیوز

اسلام آباد :ٹریفک پولیس نے ایک ہفتے میں1 لاکھ سے زائد جرمانے عائد کردئیے

اسلام آباد میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے لیے ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل سواروں پر1 لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کردئیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے لیے ٹریفک پولیس نے ایک ہفتے  7392 موٹرسائیکل سواروں کے چالان کئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹریفک پولیس نے  ایک ہفتے میں موٹر سائیکل سواروں کو …

مزید پڑھئے

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وادراتیں تھم نہ سکی

شہرقائد میں اسٹریٹ کرائم کی وادراتیں تاحال تھم نہیں سکی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق  سہراب گوٹھ سپر مارکیٹ میں لوٹ مار کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے ملزمان نے شہری کی موٹر سائیکل کوٹکر ماری،تینوں ملزمان بلا خوف شہری کی تلاشی لیتے رہے اور اسکے بعد ملزمان موبائل فون اورکیش …

مزید پڑھئے

مہنگائی کی شرح میں 12ہفتوں سے مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، شیری رحمان

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی شرح میں 12 ہفتوں سے مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ ہے گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 1.31 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ شیری رحمان نے کہا ہے کہ …

مزید پڑھئے

واپڈا ہائیڈرو یونین کی جانب سے احتجاجی ریلی کا انعقاد

واپڈا ہائیڈرو یونین کی جانب سے مطالبات کی منظوری کے لیے احتجاجی ریلی کا انعقاد ہوا۔ تفصیلات کے مطابق واپڈا ہائیڈرو یونین کی جانب سے مطالبات کی منظوری کے لیے احتجاجی ریلی کا انعقاد ہوا جبکہ پاور ہاؤس سے نکالی گئی ریلی کی قیادت ہائیڈرو یونین کے ریجنل چیئرمین نثار شیخ نے کی ، ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں …

مزید پڑھئے

افغانستان میں قسمت نے بھارت کا ساتھ نہیں دیا، وزیر اطلاعات

وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ افغانستان میں قسمت نےبھارت کا ساتھ نہیں دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہاکہ بھارت نےافغانستان میں بلین ڈالرزکی سرمایہ کاری کی، قسمت ساتھ نہ ہو توپیسوں کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ فوادچوہدری نے کہاکہ تین باروزیراعظم رہنے والے برطانیہ …

مزید پڑھئے

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان سے متعلق اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان سے متعلق اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 2022 میں پاکستان کی شرح نمو 4 فیصد تک رہنے کا امکان ہے، پاکستان کی معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے۔ اے ڈی بی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ  پاکستان میں صنعتی اور خدمات کے شعبے میں بہتری آرہی …

مزید پڑھئے

تھائی لینڈ نے پاکستان کے لیے تمام کیٹیگری کی ویزا سروس بحال کرنے کا اعلان کردیا

تھائی لینڈ نے تمام کیٹیگری کی ویزا سروس بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ کے سفارت خانے نے پاکستان کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا گیا ہے۔ تھائی لینڈ سفارتخانہ نے بتایا ہے کہ پاکستان سے تھائی لینڈ جانے والوں کے لیے تمام ویزہ کیٹگری کی سروس 20 ستمبر سے بحال کردی گئی …

مزید پڑھئے

کراچی کے شہریوں کو بندرگاہ اور سمندر کے بارے میں پتا ہونا چاہیے، علی زیدی

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کا کہنا ہے کہ کراچی کے شہریوں کو بندرگاہ اور سمندر کے بارے میں پتا ہونا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے لیڈرز ان اسلام آباد بزنس سمت میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی دومتحرک پورٹس ہیں، تیسری گوادر ہے جو فعال نہیں ہے۔ علی …

مزید پڑھئے

اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلانے کیلئے پرعزم ہیں، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلانے کیلئے پرعزم ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے امریکا میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں ان کو سرمایہ کاری کی سہولتیں فراہم کی ہیں۔ وزیراعظم  کو اوورسیز پاکستانیوں کی مشکلات کا بخوبی اندازہ …

مزید پڑھئے

ایل ٹی سی عوام کو سستی سفری سہولیات فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے، ذیشان اکمل

عوامی رکشہ یونین کے مرکزی سیکرٹری جنرل ذیشان اکمل نے کہا ہے کہ ایل ٹی سی عوام کو سستی سفری سہولیات فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عوامی رکشہ یونین کے مرکزی سیکرٹری جنرل ذیشان اکمل کا کہنا تھا کہ اربوں روپے کی قابل استعمال بسیں کباڑیوں کو کوڑیوں کے بھاؤ بیچ دی گئی ہیں …

مزید پڑھئے