روزانہ ارکائیوز

بھارتی میڈیا دنیا کے امن کیلئے خطرہ بن چکا ہے، فردوس عاشق

پی ٹی آئی کی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھارتی شرانگیز میڈیا دنیا کے امن کیلئے خطرہ بن چکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک پیغام میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بھارتی میڈیا صحافتی رموز و اوقاف اصول و ضوابط اور اخلاقیات کا جنازہ …

مزید پڑھئے

بھارتی سنگھ نے وزن کم کر کے مداحوں کو حیران کر دیا

بھارت کی معروف کامیڈین بھارتی سنگھ نے وزن کم کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی سنگھ نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا ہے کہ انہوں نے اپنا تقریباً 15 کلو وزن کم کیا ہے۔ بھارتی کا وزن پہلے 91 کلو تھا جو اب کم ہو کر 76 کلو تک پہنچ گیا ہے۔ اپنی …

مزید پڑھئے

ملک بھر میں اگر کسی جھنڈے کو لوگ جانتے ہیں تو وہ پیپلز پارٹی کا جھنڈا ہے ،راجہ پرویز اشرف

پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے نو منتخب صدر اور سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ملک بھر میں اگر کسی جھنڈے کو لوگ جانتے ہیں تو وہ پیپلز پارٹی کا جھنڈا ہے۔ تفصیلات کے مطابق  پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے نو منتخب صدر راجہ پرویز اشرف نے لاہور میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  …

مزید پڑھئے

سنجے دت کے بچوں کو کونسی فلم پسند ہے؟اداکار نے بتادیا

بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کے بچوں کو فلم سنجو بہت پسند ہے کیونکہ وہ کبھی اپنے دادا اور دادی سے نہیں ملے اور فلم میں اُن کا کردار دیکھ کر خوش ہوتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق سنجے دت نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنے بچوں کے حوالے سے گفتگو …

مزید پڑھئے

بچے کی بےصبرے نے ترک صدر کو حیران کردیا

ترک صدر طیب اردوان کی موجودگی میں ایک بےصبرے بچے نے جلدی میں فیتہ کاٹ کر تُرک صدر کو بھی حیران کردیا۔ ترکی کے صوبہ ریزے میں ایک نئی شاہراہ کی سرنگ کی افتتاحی تقریب میں طیب اردوان فیتہ کاٹنے کے انتظار میں کھڑے تھے کہ اعلان ہو اور وہ فیتہ کاٹیں اتنے میں بچے نے تیزی سے خود ہی …

مزید پڑھئے

شاہ محمود قریشی کا وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کو تعریفی خط

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کو تعریفی خط۔ لکھا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تعریفی خط فوجداری قوانین میں اصلاحات کے مسودے کے حوالے سے لکھا گیا، چند روز قبل وزیر قانون نے فوجداری قوانین میں اصلاحات کے حوالے سے وزیراعظم کو دوسرا مسودہ بھجوایا تھا۔ وزیر خارجہ نے اپنے خط میں وزیر قانون اور …

مزید پڑھئے

راولپنڈی، کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں 6 پولنگ اسٹیشنس کو انتہائی حساس قرار دے دیا

راولپنڈی میں کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں 6 پولنگ اسٹیشنس کو انتہائی حساس قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق  89 پولنگ استیشنس کو حساس جبکہ 65کو غیر حساس کی کیٹگری میں ڈال دیا ہے، انتہائی حساس قرار دیئے جانے والے پولنگ اسٹیشنس پر رینجرز کی تعیناتی کی سفارش کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  وارڈ نمبر 1 میں …

مزید پڑھئے

سدھارتھ شُکلا کی موت نے معروف بھارتی اداکارہ کو موت کے منہ میں پہنچا دیا

بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا کی موت نے  بھارتی اداکارہ و گلوکارہ جیسلین متھارو کو اسپتال پہنچا دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ دنوں دارِ فانی سے کُوچ کرنے والے اداکار سدھارتھ شکلا کی موت کے بعد جیسلین ان کے گھر گئی تھیں اور وہاں سے واپسی پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا۔  اداکارہ نے سوشل میڈیا پر …

مزید پڑھئے

یومِ بحریہ کے موقع پر خصوصی ویڈیوز جاری کر دی گئیں ہیں، ترجمان پاک بحریہ

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ یومِ بحریہ کے موقع پر خصوصی ویڈیوزجاری کر دی گئیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ نے کہا ہے کہ منزلِ مراد کے عنوان سے ویڈیوز داستانِ شجاعت کا بیان ہیں۔ پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ معرکہ دوارکا کے حوالے سے خصوصی ویڈیو میں 8 ستمبر 1965 کو کئے …

مزید پڑھئے

پاک فوج میں اعلیٰ سطحی تقرریاں اور تبادلے

پاک فوج میں اعلیٰ سطحی تقرریاں اور تبادلے کئے گئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ  تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج میں اعلیٰ سطحی تقرریاں اور تبادلے کئے گئے جس کے تحت لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو کور کمانڈر راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے، وہ چیف آف جنرل اسٹاف فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ آئی …

مزید پڑھئے