اداکارہ یمنیٰ زیدی کا شاعرانہ انداز مداحوں کو بھا گیا

پاکستان میں کم عمری میں اداکاری کے میدان میں کامیابی حاصل کرنے والی اداکارہ یمنیٰ زیدی میں موجود ایک اور ٹیلنٹ سامنے آگیا۔

یمنیٰ زیدی نے سوشل میڈیا پر اپنی لکھی ہوئی ایک خوبصورت نظم شیئر کر دی ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ شاعری کرتی نظر آ رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yumna Zaidi (@yumnazaidiofficial)

یمنیٰ زیدی آرٹ اور ادب سے کافی لگاؤ رکھتی ہیں جس کا اندازہ اُن کی شاعرانہ طبیعت سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔

انسٹاگرام پر شئیر کی جانے والی ویڈیو میں یمنیٰ زیدی کو اپنی لکھی ہوئی ایک خوبصورت نظم خود پڑھ کر سناتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔

یمنیٰ زیدی نے اپنی اس نظم کو شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’ یہ میرے دل کے الفاظ ہیں۔‘

یمنیٰ زیدی کی اس ویڈیو پر تا حال ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں جس میں اُن کے مداح اُن کے اس فن اور ذوق سے متاثر ہوتے ہوئے اُنہیں داد دے رہے ہیں۔

 اس سے قبل بھی اداکارہ نے مسکراتے ہوئے اپنی غزل مداحوں کو سنائی اور ان کے اس انداز کو مداحوں نے بےحد پسند بھی کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ اس ویڈیو میں جو غزل اداکارہ پڑھ رہی تھیں وہ انہوں نے خود ہی تحریر کی تھی۔

واضح رہے کہ یمنیٰ زیدی پاکستان کے کئی کامیاب ڈراموں میں کام کرچکی ہیں جس میں’عشق زہ نصیب‘، ’ڈر سی جاتی ہے صلہ‘، ’انکار‘، ’تھکن‘ اور ’دل کیا کرے‘ شامل ہیں۔

The post اداکارہ یمنیٰ زیدی کا شاعرانہ انداز مداحوں کو بھا گیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email