ڈاکٹر نوشین کی موت کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، مراد علی شاہ

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر نوشین کی موت کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور دکھ بھری خبر تھی۔

مراد علی شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اس واقعے کے بنیادی محرکات کو دیکھنے کی ضرورت ہے۔ جس طرح بتایا جا رہا ہے کہ یہ خودکشی ہے تو اس کی وجوہات کو بھی دیکھنا پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی رپورٹس منظر عام پر آ چکی ہیں تاہم میں نے انتظامیہ سے والدین کی رضامندی کے مطابق تحقیقات کروانے کا کہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر والدین انتظامیہ سے نہیں اور کسی اور ادارے سے تحقیقات کروانا چاہتے ہیں تو ہم تیار ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ والدین جس طرح راضی ہوں، سندھ حکومت جوڈیشری کو انکوائری کے لیے لکھنے کو تیار ہیں۔

The post ڈاکٹر نوشین کی موت کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، مراد علی شاہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email