مریم صفدر کے ترجمان نے لائیو پروگرام میں یہ اقرار کیا کہ آڈیو مریم صفدر کی ہے، شہباز گل

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم صفدر کے ترجمان نے لائیو پروگرام میں یہ اقرار کیا کہ آڈیو مریم صفدر کی ہے۔

شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ مریم صفدر کے ترجمان نے مہر بخاری کے پروگرام پر یہ اقرار کر لیا ہے کہ وہ تازہ ترین آڈیو مریم صفدر کی ہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ماشاللہ اللہ نے انہیں ایسے بے نقاب کیا کہ اب یہ اپنے مکروہ ترین دھندہ ماننے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ والے عمران خان پر جھوٹی تہمتیں لگاتے ہیں اور اللہ نے ان کو ان ہی کے گھڑے میں گرا دیا۔

The post مریم صفدر کے ترجمان نے لائیو پروگرام میں یہ اقرار کیا کہ آڈیو مریم صفدر کی ہے، شہباز گل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email