ڈجکوٹ میں گنا فروخت کرنے پر دو کسان بھائیوں میں جھگڑا

ڈجکوٹ میں گنا فروخت کرنے پر دو کسان بھائیوں میں جھگڑا ہو گیا۔

واقعہ تھانہ ڈجکوٹ کے نواحی گاؤں چک نمبر 257 رب میں پیش آیا جہاں بیس سالہ عدنان نے مشتعل ہو کر بڑے بھائی 30 سالہ عرفان پر پسٹل سے فائرنگ کر دی جس سے عرفان شدید زخمی ہو گیا۔

عرفان کو گولیاں لگنے کے فوری بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عرفان کو 3 گولیاں لگی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عدنان اسلحہ سمیت فرار ہو گیا ہے اور اس کی تلاش ابھی جاری ہے۔

The post ڈجکوٹ میں گنا فروخت کرنے پر دو کسان بھائیوں میں جھگڑا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email