شراب پی کر چوک میں لڑکیوں کو چھیڑنے سے منع کرنا دو دکانداروں کو مہنگا پڑ گیا

اوکاڑہ میں شراب پی کر چوک میں لڑکیوں کو چھیڑنے سے منع کرنا دو دکانداروں کو مہنگا پڑ گیا۔

اوکاڑہ میں دو دکانداروں نے کچھ شرابیوں کو چوک میں لڑکیاں چھیڑنے سے منع کیا تو درجنوں شرابیوں نے ان کی دکانوں پر دھاوا بول دیا۔

تھانہ بی ڈویزن سے چند گز کے فاصلے پر شراب کے نشے میں درجن کے قریب افراد نے دو دکانوں میں ڈنڈوں اور اینٹوں سے توڑ پھوڑ کی۔

ملزمان کی توڑ پھوڑ سے دکانداروں کا لاکھوں کا نقصان تباہ ہو گیا۔

پولیس کے پہنچنے پر شرابی ملزمان موقع سے فرار ہو گئے جبکہ پولیس ابھی ان کو ڈھونڈنے میں مصروف ہے۔

The post شراب پی کر چوک میں لڑکیوں کو چھیڑنے سے منع کرنا دو دکانداروں کو مہنگا پڑ گیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email