اومیکرون، جنوبی افریقا کا مختلف ممالک کی جانب سے پابندیاں عائد کرنے پر شکوہ

جنوبی افریقا نے شکوہ کیا ہے کہ اسے کورونا وائرس کی نئی قسم، اومیکرون کے بارے میں دنیا کو آگاہ کرنے کی سزا دی جا رہی ہے۔

جنوبی افریقا کی وزرات خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا کی نئی قسم کے سامنے آنے کے بعد دنیا کے کئی ممالک کی جانب سے جنوبی افریقا سے آنے والی پروازوں پر پابندی کا فیصلہ سزا دینے کے مترادف ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی افریقا کو کورونا کی نئی قسم کا فوری پتا لگانے کی سزا دی جا رہی ہے۔ شاندار سائنس کو سراہنا چاہیے، نہ کہ سزا دینی چاہیے۔

جنوبی افریقا کی وزرات خارجہ کا کہنا ہے کہ کورونا کی نئی قسم دنیا کے دیگر ملکوں میں بھی دریافت ہوئی تھی لیکن ان ممالک کے ساتھ رویہ جنوبی افریقا سے واضح طور پر مختلف ہے۔

جنوبی افریقا کے بعد اسرائیل اور بیلجیئم نے بھی اعلان کیا تھا کہ ان کے ملکوں میں بھی اومیکرون کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

جنوبی افریقا نے کہا ہے کہ اس کی کورونا ٹیسٹ کرنے اور ویکسینیشن پروگرام کو بڑھانے کی صلاحیت اور دنیا کی بہترین سائنسی کمیونٹی کی حمایت حاصل ہونے کی وجہ سے دنیا کو اطمینان رکھنا چاہیے کہ ہم بھی وبا سے نمٹنے کے لیے بہتر طریقے سے اقدامات کر رہے ہیں۔

The post اومیکرون، جنوبی افریقا کا مختلف ممالک کی جانب سے پابندیاں عائد کرنے پر شکوہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email