اصفہان میں قلتِ آب کے خلاف احتجاج، 67 افراد گرفتار،مظاہرے جاری

ایران کے وسطی شہراصفہان میں پانی کی قلّت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے دوران سکیورٹی فورسز نے 60 سے زیادہ افراد کو گرفتار کرلیا ،

سیکورٹی فورسز نے جمعہ کی بدامنی میں ملوّث 67 ’’اہم ایجنٹوں اور محرکین‘‘کو اب تک گرفتار کر لیا ہے۔

 اصفہان میں مظاہرین ایرانی حکومت کے آبی انتظام اور پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہے تھے،

 سیکورٹی فورسز نے دریائے زیندھرود کے خشک حصے میں مظاہرین پرلاٹھیوں سے حملہ کیا اورانھیں منتشر کرنے کے لیے اشک آورگیس کے گولے بھی چلائے.

اصفہان میں ’’انقلاب مخالف عناصر‘‘کوتشدد کا مورد الزام ٹھہرایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی حکام اسلامی جمہوریہ کے مخالف گروپوں کے لیے’’انقلاب مخالف‘‘کی اصطلاح استعمال کرتے ہیں.

The post اصفہان میں قلتِ آب کے خلاف احتجاج، 67 افراد گرفتار،مظاہرے جاری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email