میمن گوٹھ میں بااثر افراد نے فاریسٹ ڈیمارٹمنٹ کی بلڈنگ مسمار کر دی

میمن گوٹھ میں بااثر افراد نے فاریسٹ ڈیمارٹمنٹ کی بلڈنگ مسمار کر دی ہے۔

قدیمی عمارت سے بااثر افراد نے کھڑکیاں، دروازے اور ریکارڈ سمیٹ کر غائب کر دیا۔

فاریسٹ آفیسر کا کہنا ہے کہ محکمے کی ایک ہزار گز پر قدیمی بلڈنگ تھی۔

محکمہ فاریسٹ کی مدعیت میں میمن گوٹھ تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لینڈ مافیا کارندہ کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعت سے وابستہ امداد جوکھیو کے بھائی عزیزاللہ جوکھیو نے مسمار کی۔ درسانو چھنو میں واقع فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کی واحد قدیمی عمارت سے عزیزاللہ جوکھیو نے کھڑکیاں، دروازے اور ریکارڈ غائب کیے ہیں۔

مقدمہ فارسٹ افسر دودو خان بخش کی مدعیت میں تھانہ میمن گوٹھ میں درج کیا گیا ہے۔

فارسٹ افسر نے کہا کہ ملزم عزیز اللہ جوکھیو سرکاری ملازم ہے اور ڈسٹرکٹ کونسل کراچی میں جونیئر کلرک ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ قبضہ مافیا کے کارندے سرکاری ملازم نے فاریسٹ ڈپارٹمنٹ کی 60 سالہ پرانی بلڈنگ کو مسمار کر دیا ہے اور اب مقدمے کے اندراج کے بعد فاریسٹ ڈپارٹمنٹ کے افسران کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

فارسٹ افسر نے مزید کہا کہ ایک ہزار گز پر مشتمل قدیمی بلڈنگ تھی جسے لینڈ مافیا نے مسمار کر کے قبضے کی کوشش کی ہے۔

The post میمن گوٹھ میں بااثر افراد نے فاریسٹ ڈیمارٹمنٹ کی بلڈنگ مسمار کر دی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email