مریم نواز اور کیپٹن صفدر کیا کہتے ہیں اس کی کوئی حیثیت نہیں، فواد چوہدری

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مریم نواز اور کیپٹن صفدر کیا کہتے ہیں اس کی کوئی حیثیت نہیں۔

فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ قوم جاننا چاہتی ہے کہ ان کے پاس اربوں روپے کی جائیداد کہاں سے آئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ کے پاس جواب نہیں تو نیب آرڈیننس کے تحت آپ کو سزا ہونی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مریم اور صفدر اچھی فلمیں بنا لیتے ہیں تو یہی کام کریں، سیاست ان کے بس کا روگ نہیں۔

The post مریم نواز اور کیپٹن صفدر کیا کہتے ہیں اس کی کوئی حیثیت نہیں، فواد چوہدری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email