پیداوار میں مزید اضافے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کریں گے، کامران بنگش

خیبر پختونخوا کے صوبائی مشیر اطلاعات و ہائر ایجوکیشن کامران بنگش کا کہنا ہے کہ پیداوار میں مزید اضافے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کریں گے۔

خیبر پختونخوا کابینہ کے اجلاس کے بعد کامران بنگش نے پشاور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ نے گذشتہ صوبائی انتظامی سروس کا سکریننگ ٹیسٹ منسوخ کردیا، پی ایم ایس کی سکریننگ ٹیسٹ منسوخ کرنا امیدواروں کا مطالبہ تھا، تمام اپلائی کرنے والے امیدوار اب پیپر امتحانات دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ نے صوبے میں فوڈ سیکورٹی پالیسی کی منظور دے دی۔ بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کے تمام احکامات پر عمل کیا گیا ہے، بلدیاتی انتخابات سے متعلق ہائی کورٹ فیصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے،  وزراء پر مشتمل چار رکنی کمیٹی الیکشن کمیشن کے ساتھ کل رابطہ کرے گی۔

کامران بنگش نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو بلدیاتی انتخابات سے متعلق تمام خدشات سے آگاہ کریں گے، اداروں کے درمیان بہترین رابطہ بنا کر کام کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایکٹ پاس ہوا، اسمبلی میں جلد پیش کریں گے، کابینہ نے ارٹیسٹوں کیلئے دو سو ملین روپے انڈومنٹ فنڈ کی منظوری دے دی ہے۔

The post پیداوار میں مزید اضافے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کریں گے، کامران بنگش appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email