پنجاب سمیت ملک بھر میں امن وعامہ کی صورتحال اطمینان بخش ہے ، شیخ رشید

شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پنجاب سمیت ملک بھر میں امن وعامہ کی صورتحال اطمینان بخش ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی  اورامن عامہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عثمان بزدار نے کہا ہے کہ معاملہ افہام و تفہیم سے حل ہونا پاکستان کی جیت ہے ، پاکستان کیلئے سب نے اجتماعی بصیرت کا مظاہرہ کیا ، تحریک انصاف کی حکومت سب سے پہلے پاکستان کے مفادات کو ترجیح دیتی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ موجودہ حالات میں اپوزیشن جماعتوں کا رویہ ملکی مفادات کے منافی ہے ، حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں اور مزید بہتر ہوں گے ، پنجاب میں امن و عامہ کی صورتحال بہتر ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور وزیراعظم عمران خان کی حکمت عملی سے معاملے کو بہتر انداز سے سلجھایا گیا ، موجودہ حالات میں اپوزیشن جماعتیں ڈیڑھ انچ کی مسجد بنا کر منفی سیاست کر رہی ہیں۔

The post پنجاب سمیت ملک بھر میں امن وعامہ کی صورتحال اطمینان بخش ہے ، شیخ رشید appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email