وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ کے 49 ویں اجلاس میں 45 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب کابینہ کے اجلاس کا ایجنڈا جاری ہے۔

واضح رہے کہ صوبائی وزراء، معاونین خصوصی، مشیران، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، محکموں کے سیکرٹریز اور متعلقہ حکام اجلاس میں شریک ہوں گے۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن انتظامی اقدام اٹھائے گی۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ عوام کے حقوق کا ہر قیمت پر تحفظ یقینی بنائیں گے، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ صوبے کی عوام کا مفاد بےحد عزیز ہے، پرائس کنٹرول کے لئے مؤثر اقدامات کر رہے ہیں، کسی کو عام آدمی کی جیب پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے، عام آدمی کو ضرورت کی اشیاء مقررہ نرخ پر ملنی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گراں فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے، پرائس کنٹرول کے حوالے سے اچھی کارکردگی والے اضلاع کی انتظامیہ کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور خراب کارکردگی پر بازپرس ہوگی۔

The post وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email