عورتوں کے حقوق انسانی حقوق میں شمار ہوتے ہیں ، شرمیلا فاروقی

شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ عورتوں کے حقوق انسانی حقوق میں شمار ہوتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ مرد اورعورت جس معاشرے میں شانہ بشانہ نہ چلیں وہ صحتمند معاشرہ نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ خواتین پر مظالم کے خلاف مرد بھی آوازبلند کرتے ہیں ، ہمارے والدین خصوصاً والد اہم ہوتا ہے ، وہ سپورٹ فراہم کرتا ہے پراکثرخواتین کویہ رشتہ بھی میسرنہیں ، جب تک ہم اپنے حقوق کے لئے جدوجہد نہیں کریں گے آوازنہیں اٹھائیں گے کچھ نہیں مل سکتا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے کہا کہ وائلنس اورریپ کے واقعات کوہم روک سکتے ہیں اگرسنجیدگی سے کوشش کی جائے ، اس طرح کے واقعات کوروک کرہم ملک کاامیج بہتربناسکتے ہیں۔

The post عورتوں کے حقوق انسانی حقوق میں شمار ہوتے ہیں ، شرمیلا فاروقی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email