وزیراعلیٰ بلوچستان سے جنرل سرفراز علی کی ملاقات

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے کمانڈر 12 کور لیفٹینٹ جنرل سرفراز علی کی ملاقات ہوئی ہے۔

 میر عبدالقدوس بزنجو سے کمانڈر 12 کور لیفٹینٹ جنرل سرفراز علی کی کوئٹہ میں ملاقات ہوئی جس میں سیکورٹی سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں صوبے میں امن و امان کے قیام کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لانے پر اتفاق کیا گیا۔

کمانڈر 12 کور لیفٹینٹ جنرل سرفراز علی نے وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کو وزارت اعلیٰ کا منصب سنھبالنے پر مبارکباد دی اور وزیراعلیٰ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

The post وزیراعلیٰ بلوچستان سے جنرل سرفراز علی کی ملاقات appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email