بابراعظم ٹی ٹونٹی بیٹنگ رینکینگ میں پہلی پوزیشن پر آگئے

بابراعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا، ٹی ٹونٹی بیٹنگ رینکینگ میں پہلی پوزیشن پر آگئے ہیں۔

بابر اعظم نے انگلینڈ کے ڈیوڈ میلان سے پہلی پوزیشن چھین لی، ڈیوڈ ملان  798 رینکنگ پوائنٹس سے دوسرے نمبر پر آگئے جبکہ کپتان بابراعظم 834 رینکنگ پوائنٹس سے پہلی پوزیشن پر ہیں۔

آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ کا تیسرا نمبر ہے اور وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان رینکنگ میں چوتھے نمبر پرآ گئے ہیں۔

بولنگ میں سری لنکا وانندو ڈی سلوا کی پہلی پوزیشن، ساوتھ افریقہ کے تبریز شمسی کی دوسری اور پاکستان کے شاہین آفریدی 13 ویں نمبر پر چلے گئے۔

آل راونڈرز کی رینکنگ میں افغانستان کے محمد نبی پہلے نمبر پرآ گئے، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن دوسرے نمبر پرہیں۔
واضح رہے کہ بابر اعظم پہلے بھی نمبر ون ٹی ٹونٹی بیٹسمین رہ چکے ہیں۔

The post بابراعظم ٹی ٹونٹی بیٹنگ رینکینگ میں پہلی پوزیشن پر آگئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email