وزیراعظم کی ورلڈ کپ سیمی فائنل میں رسائی پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

وزیراعظم عمران خان نے ورلڈ کپ سیمی فائنل میں رسائی پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

عمران خان نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ لگاتار چوتھی کامیابی پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے  قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کی بھی تعریف کی ۔

یاد رہے کہ پاکستان نے مسلسل چوتھے میچ میں کامیابی سمیٹ کر ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔

قومی ٹیم ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے ساتھ ہی اب تک کھیلے گئے 7 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پانچویں بار کوالیفائی کرنے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا ہے۔

 واضح رہے کہ ایونٹ میں پاکستان اب تک ناقابلِ شکست ہے، اس نے 4 میچز کھیلے اور چاروں میں کامیابی حاصل کی۔

The post وزیراعظم کی ورلڈ کپ سیمی فائنل میں رسائی پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email