ازبکستان کی سلامتی کونسل کے سیکرٹری کی وزیراعظم سے ملاقات

ازبکستان کی سلامتی کونسل کے سیکرٹری لیفٹیننٹ جنرل وکٹر مخمودوف کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں عمران خان نے پرامن اور مستحکم افغانستان کی اہمیت پر زور دیا جبکہ وزیراعظم مئ  علاقائی انفراسٹرکچر کے منصوبوں کی بروقت تکمیل پر بھی زور دیا۔

وزیراعظم نے تجارتی اور اقتصادی روابط بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا جبکہ وزیراعظم  نے  اقتصادی، تجارت، سرمایہ کاری سمیت تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اعلیٰ سطحی رابطوں پر  بھی زور دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے ازبک صدر کو جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت کا اعادہ کیا جبکہ وزیراعظم نے علاقائی رابطوں کے لیے پاکستان کی حمایت کا  بھی اعادہ کیا۔

ازبکستان کی سلامتی کونسل کے سیکرٹری کی وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات میں قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف اور اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

The post ازبکستان کی سلامتی کونسل کے سیکرٹری کی وزیراعظم سے ملاقات appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email