وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کو بلا لیا

وزیراعظم عمران خان نے اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کو بلا لیا۔

حکومتی اتحادی جماعتوں کے رہنماء آج کابینہ اجلاس کے بعد وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔

 ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دن 12 بجے ہوگا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم مسلم لیگ ق، ایم کیو ایم، جی ڈی اے اور بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماؤں کو موجودہ صورتحال پر اعتماد میں لیں گے۔

  ذرائع کا  مزیدکہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اہم حکومتی فیصلوں سے متعلق اتحادی جماعتوں سے مشاورت کریں گے۔

The post وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کو بلا لیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email