شعیب اختر اور نعمان نیاز کے درمیان تلخ کلامی کے معاملے میں اہم پیشرفت

سرکاری ٹی وی پر لائیو پروگرام کے دوران قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر اور پروگرام کے میزبان نعمان نیاز کے درمیان تلخ کلامی کے معاملے کی ابتدائی رپورٹ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو دے دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مینیجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹیلی ویژن عامر منظور نے اسلام آباد میں وزیراطلاعات فواد چوہدری سے ملاقات کی اور معاملے سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ سے آگاہ کیا۔

وزیراطلاعات فواد چوہدری سے سابق غیر ملکی کرکٹر ویوین رچرڈز اور ڈیوڈ گاور نے بھی ملاقات کی۔

سابق عالمی کرکٹرز کا کہنا تھا کہ دوستانہ ماحول میں ٹرانسمیشن ہورہی تھی، شو کے دوران ایسا واقعہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔

خیال رہے کہ 26 اکتوبر کو سرکاری ٹی وی پر لائیو شو کے دوران پروگرام کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز نے ویوین رچرڈز اور ڈیوڈ گاور سمیت دیگر مہمانوں کے سامنے شعیب اختر سے شو چھوڑ کر جانے کا کہا تھا۔

The post شعیب اختر اور نعمان نیاز کے درمیان تلخ کلامی کے معاملے میں اہم پیشرفت appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email