ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کی پہلی سینچری جوز بٹلر کے نام

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کی پہلی سینچری انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بلے باز جوز بٹلر نے اپنے نام کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بلے باز جوز بٹلر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کی پہلی سینچری سری لنکا کے  خلاف کھیلتے ہوئے بنائی، انہوں نے 101 رنز کی ناقابل شکست جارحانہ اننگ کھیلی۔

واضح رہے کہ  ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو  26 رنز سے شکست دے دی ۔

 شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں  سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے نگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 163  رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے جوز بٹلر نے جارحانہ اننگ کھیلتے ہوئے 101 رنز بنائے ان کی اننگ میں 6 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے جبکہ جوز بٹلر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کی پہلی سینچری اپنے نام کی ہے،انگلینڈ کے کپتان اوئن مورنگن نے 40 رنز بنائے جبکہ جیسن روئے نے 9 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے ہسارنگا نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ چمیرا نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں  سری لنکا کی ٹیم 19 ویں اوور میں 137 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔

سری لنکا کی جانب سے ہسارنگا نے 34،راجا پکسا اور کپتان ڈوسن شناکا نے 26،26 رنز بنائے  جبکہ اسالنکا نے 21 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے معین علی،کرس جورڈن اور عادل رشید نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کرس ووکس اور لیوینگسٹون نے 1،1 کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔

جوز بٹلر کو شاندار سینچری بنانے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

The post ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کی پہلی سینچری جوز بٹلر کے نام appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email