وزیراعلیٰ سندھ کا پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی ہے۔
مراد علی شاہ نے پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب چیئرمین مياں عامر محمود اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ نومنتخب عہدیداران بہترین صحافت اور انٹرٹینمنٹ کو پروموٹ کریں گے۔
پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے منتخب اراکین میں سینئر وائس چیئرمین سلمان اقبال (اے آر وائے)، وائس چیئرمین ابراہیم رحمان (جیو)، سیکریٹری جنرل شکیل مسعود حسین (ڈان نیوز)، جوائنٹ سیکریٹری احمد زبیری (آج نیوز) اور سیکریٹری خزانہ محمد اطہر قاضی (کے ٹی این) شامل ہیں۔

The post وزیراعلیٰ سندھ کا پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email