لوکل ترقیاتی ادارہ کے سبکدوش ڈائریکٹر جنرل سید ظفر علی شاہ کی خدمات کا اعتراف

پشاور (زیل نمائندہ) پشاور ترقیاتی ادارہ (لوکل ایریا اتھارٹیز) آفیسرز ایسوسی ایشن کے صدر عبدالغفور خان کی زیر صدارت پی ڈی اے ہیڈکوارٹر حیات آباد پشاور میں ممبران کا جنرل باڈی اجلاس ہوا جس میں پی ڈی اے کے ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور دیگر انجینئرز و افسران نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس میں پی ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل سید ظفر علی شاہ کے تبادلہ پر ان کے اعزاز میں شاندار ضیافت دینے کا فیصلہ کیا گیا اور اس بارے میں انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں سید ظفر علی شاہ کو انکی خداداد صلاحیتوں اور خدمات پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا اجلاس میں اعتراف کیا گیا کہ اپنی تعیناتی کے فوری بعد بی آر ٹی کی تکمیل، پشاور تا نوشہرہ حیات آباد سے پانچ گنا بڑے گندھارا سٹی پر کام کے آغاز، رنگ روڈ کے غائب حصے پر کام تیز کرنے، ریگی ٹاؤن شپ زون ون، حیات آباد ڈیٹور روڈ کی تکمیل اور دیگر کئی بڑے منصوبوں کے آغاز پر سید ظفر علی شاہ کا کردار ناقابل فراموش بن چکا ہے جس پر پی ڈی اے کے افسران انہیں ہمیشہ یاد رکھیں گے جبکہ پی ڈی اے کی تاریخ میں انکی خدمات کو سنہری الفاظ میں لکھا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email