ایس ایس پی اپریشنز پشاور یاسر آفریدی کی سربراہی میں تعارفی میٹنگ۔

پشاور(زیل نمائندہ)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق ایس ایس پی اپریشنز پشاور یاسر آفریدی کی سربراہی میں تعارفی میٹنگ۔  تفصیلات کے مطابق ملک سعد شہید پولیس لائنز میں ایس ایس پی اپریشنز یاسر آفریدی کی سربراہی میں خصوصی تعارفی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں جرائم اور ان کی تفتیش کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا میٹنگ میں چاروں ڈویژنز کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی، اس موقع پر ایس ایس پی اپریشنز نے زیر تفتیش کیسز کا تقابلی جائزہ لیتے ہوئے ہاٹ سپاٹس کا تعین کرکے نئی حکمت عملی ترتیب دینے کی ہدایت کی۔

ایس ایس پی اپریشنز نے امن و امان کو برقرار رکھنے کی خاطر انفارمیشن بیسڈ سرچ آپریشنز، سرپرائز ناکہ بندیاں اور پولیس گشت میں اضافے کے ساتھ ساتھ تفتیشی نظام میں بھی مزید تیزی لانے کی ہدایت کی۔

Print Friendly, PDF & Email