دنیا آج وفاقی حکومت کے فیصلوں کی تعریف کر رہی ہے، حلیم عادل شیخ

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ دنیا آج وفاقی حکومت کے فیصلوں کی تعریف کر رہی ہے۔

نجی ہوٹل میں 2 روزہ قومی کانفرنس کی تقریب میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے خطاب کیا، اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی، نصرت سحر عباسی، ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی ریحانہ لغاری، ڈپٹی اسپیکر کے پی کے اسمبلی محمود جان، رکن پنجاب اسمبلی صدیہ رانا، صوبائی وزیر شہلا رضا اور دیگر نے شرکت کی۔

حلیم عادل شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لوگوں نے امن کے لیے قربانیاں دیں، 80 ہزار شہادتیں ہماری قوم نے دی، نائین الیون کی جنگ ہماری نہیں تھی، پرائی جنگ کو ہم نے اپنے گلے ڈال دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں غلط فیصلوں پر ہمیں کردار ادا کرنا ہے، ملکی اشو ہماری قومی غیرت کا معاملہ ہے، اس پر ہم سب نے ساتھ رہنا ہے، لیڈر شپ اپنی عوام کے مطابق فیصلے کرتی ہے، اس وقت پارلیمنٹ کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، اس وقت ففتھ جنریشن وار کا اہم حصہ بن رہا ہے، نیوزی لینڈ کی ٹیم آتی ہے جعلی میل آجاتی ہیں، اس امن کے لیے ہم اس ففتھ جنریشن وار کا سامنہ کررہے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے کہا کہ ہمارا دشمن ملک کشمیر پر غاصب ہے، پاکستان کا قیام کلمے کی بنیاد پر ہوا ہے، ملک کو آج ریاست مدینہ کی ترز پر چلانے کا عہد کررہے ہیں، کل وزیر اعلیٰ نے قانون سازی کا ذکر کیا، وفاقی حکومت نے 17 اہم گولز پر کام شروع کیا، آج فیصلے وفاق میں عوام کی حکومت کر رہی ہے، دنیا آج وفاقی حکومت کے فیصلوں کی تعریف کر رہی ہے۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت کورونا میں غریب کی مدد کی، لنگر خانے اور پناہ گاہیں ہماری حکومت نے شروع کیے، صحت کارڈ عوام کو مہیا کیے گئے، کے فور وفاق پورا کر رہا ہے، کلائیمنٹ ایکشن پر ہم نے کام شروع کیا، ہم سندھ حکومت سے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں، اس کی مثال ہم نے 1100 ارب کا پیکیج دیا، اس کا کپتان ہم نے وزیر اعلیٰ کو بنایا، ہم سی پیک کو آگے لیکر چل رہے ہیں، موہاٹہ پیلس کا کل وزیر اعلیٰ نے ذکر کیا، شادی کی اجازت محترمہ شیریں جناح کے وارث نے مانگی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ایک محترم ایم پی اے کی شادی وہاں ہوسکتی، وہ شخص کورٹ میں گیا اور فیصلہ آیا، سندھ پبلک سروس کمیشن ایک سائینداد کا ادارہ بن گیا، اس کے تمام رشتے دار پاس ہو کر افسران بن گئے، ایک گھر کے 12 بچے سروس کا امتحان پاس کر گئے۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ 2013 میں سندھ حکومت نے 3 قانون پاس کیے، وہ سپریم کورٹ نے ختم کردیئے، تھر میں لوگ خودکشیاں کررہے ہیں، تھر میں بچے مررہے ہیں، آٹو لاک سرنج کا قانون بنا لیکن عملدر آمد نہیں ہوا، اور صوبہ ایڈز کا شکار ہوچکا ہے، ہم سب مل کر چلنا چاہتے ہیں، صوبے مضبوط ہوں گے تو پاکستان مضبوط ہوگا۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ این ایف سی کی بات کرتے ہیں مگر پی ایف سی نہیں دیتے، 3 بلین کراچی کے لیے آیا، کراچی کے گلے محلوں پر خرچ کیا گیا، سندھ میں کوئی اپوزیشن کا میمبر اسٹینڈنگ کمیٹی کا میمبر نہیں ہے۔

The post دنیا آج وفاقی حکومت کے فیصلوں کی تعریف کر رہی ہے، حلیم عادل شیخ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email