وزیراعلیٰ پنجاب کا بلوچ ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے آزاد کشمیر کے علاقے بلوچ میں بس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے آزاد کشمیر کے علاقے بلوچ میں بس حادثے پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

عثمان بزدار نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا بھی اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے حادثے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر راولاکوٹ سے کوٹلی آنے والی مسافر بس بلوچ کے قریب دوسو فٹ گہری کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 23 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد کی زخمی ہوگئے۔

ریسکیو کے لیے مقامی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پہنچ گئیں جبکہ زخمیوں کو کوٹلی اسپتال شفٹ کیا جارہا ہے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ بس گہری کھائی میں گرنے سے ریسکیو آپریشن میں دشواری پیش آ رہی ہے۔

خیال رہے کہ مسافر بس میں 30 افراد سوار تھے۔

The post وزیراعلیٰ پنجاب کا بلوچ ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email