وزیراعظم کا قوم سے خطاب 5 بجے نشر کیا جائے گا

وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب آج شام 5 بجے نشر کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے خطاب کی ریکارڈنگ جاری ہے ، عمران خان غریب عوام کیلئے ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے۔

خطاب میں وزیراعظم اہم قومی معاملات پر بھی بات کریں گے۔

واضح رہے گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم مہنگائی کے حوالے سے ایک بڑے پیکج کا اعلان کرنے جا رہے ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم اضلاع میں امیدواروں کے ناموں کو فائنل کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن کے معاملے پر دوبارہ سر جوڑا جائے، الیکشن کمیشن نے مجھے اور اعظم سواتی کو شو کاز جاری کر کے زیادتی کی ہے۔ اس شوکاز کو فوری واپس لیا جائے۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات براہ راست ہوں گے اور ڈائیریکٹ انتخابات کے ذریعے بڑے شہر اپنے اپنے میئر کا انتخاب خود کریں گے

The post وزیراعظم کا قوم سے خطاب 5 بجے نشر کیا جائے گا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email