خرم شیر زمان کا سندھ حکومت سے مخدوش وغیرقانونی تعمیرات کی رپورٹ پیش کرنے کا مطالبہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شیر زمان نے سندھ حکومت سے مخدوش وغیرقانونی تعمیرات کی رپورٹ پیش کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سال 2021 میں ایس بی سی اے کی جانب سے  عمارتوں کاسروے سامنے لایا جائے، ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول کے مطابق روزانہ 10غیرقانونی تعمیرات مسمار کی جانی تھیں، مخدوش یا غیرقانونی عمارتوں کیخلاف اداروں کے اقدامات سے آگاہ کیا جائے۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ گزشتہ دنوں محکمہ بلدیات نے 2200 غیرقانونی عمارتوں کی تصدیق کی، 2200 غیرقانونی تعمیرات میں سے ادارے نے کتنی عمارتیں مسمار کیں، ہماری اطلاعات کے مطابق پیش کردہ اعدادوشمار غیر تسلی بخش ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہر دوسرے دن عمارتیں گررہی ہیں، نالوں پر سپرمارکٹیں، اپارٹمنٹس اور پورشن قائم کیے جارہے ہیں، گولیمار، لیاقت آباد، صدر کے علاقوں میں غیرقانونی تعمیرات کی بھرمار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈی جی سندھ بلڈنگ اور حکومتِ سندھ جلد از جلد الیگل کنسٹرکشن سے آگاہ کرے، افسران کی غفلت سے شہریوں کا کروڑوں کا نقصان ہورہا ہے، بحیثیت عوامی نمائندے چاہتے ہیں کہ شہر میں اور نسلہ ٹاور نہ گرائے جائیں۔

The post خرم شیر زمان کا سندھ حکومت سے مخدوش وغیرقانونی تعمیرات کی رپورٹ پیش کرنے کا مطالبہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email