وزیر اطلاعات کرائے کے ترجمان ہیں ، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اطلاعات کرائے کے ترجمان ہیں۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج بہت بڑا جھوٹ بولا جائے گا ، فواد چوہدری کرائے کے ترجمان ہیں ، جس وزیراعظم اور حکومت کی ترجمانی کررہے ہیں ان کے بیانات بھی آپس میں نہیں ملتے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر موصوف نے ٹویٹ کیا آج عمران خان بہت بڑا ریلیف پیکج دیں گے جس سے عوام کی زندگی بدل جائے گی ، یہ مضحکہ خیز ٹوئٹ ہے، عمران کے خطاب سے پہلے کچھ گزارشات کرنا چاہتے ہیں ، تین سال عوام کو معاشی بدحالی کا شکار کیا گیا ، تین سال میں ریلیف پیکج دے کر عمل ہونا چاہیے تھا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پانچ اعشاریہ آٹھ کی شرح پر ترقی کرتے ملک کو معاشی تباہی کا شکار کیا گیا ، عوام کو تکلیف اور بھوک کے علاوہ کچھ نہیں دیا گیا ، کارخانے بند کرکے لنگرخانے کھولے گئے ، قرضہ آج چالیس ہزار ارب تک پہنچ چکا ہے ۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومتی اعدادوشمار کے مطابق مونگ، مسور، ماش، کھانے کا تیل اور آلو سب کی قیمتیں بہت زیادہ بڑھ چکی ہیں ، مرغی کا ریٹ بہت زیادہ بڑھ چکا، انڈے 178 روپے درجن ہو چکے ہیں ، یہ عوام کو کیا ریلیف دیں گے ، ہمارا ملک خطے میں سب سے مہنگا ملک ہے، روپے کی قدر کا عالمی ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

The post وزیر اطلاعات کرائے کے ترجمان ہیں ، مریم اورنگزیب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email