قومی اسمبلی کا اجلاس جمعے کو ہوگا، بابر اعوان

مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس جمعے کو  صبح ساڑھےدس  بجے ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے مشیر پارلیمانی امورڈاکٹربابر اعوان  نے کہا ہے کہ  قومی اسمبلی کے اجلاس میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے حوالے سے ایجنڈا رکھیں گے ۔

انھوں نے میڈیا کو بتایا کہ سنیٹ آف پاکستان کا اجلاس بھی جلد بلا رہے ہیں جبکہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ اگلے 10 دنوں میں کریں گے۔

انتخابی اصلاحات کے حوالے سے بابر اعوان کا کہنا تھا کہ دو بل مشترکہ اجلاس میں آئیں گے، عالمی عدالت انصاف اور لا ریفارمز سے متعلق بلز بھی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آئیں گے۔

انھوں نے کہا کہ  اپوزیشن کو دعوت دیتا ہوں کہ قومی ایجنڈے پر اپنا کردار ادا کریں۔ ہم اپوزیشن کی بات کھل کر سننے کو تیار ہیں۔ الیکٹورل ریفارمز کے بعد جوڈیشل ریفارمز کے لیے بھی اپوزیشن کا تعاون چاہیے۔

مشیر پارلیمانی امورمیڈیا کو بتایا کہ  مغربی سرحد  کی صورتحال پر پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس بلا رہے ہیں۔ پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کو ہول کمیٹی کا درجہ دیا گیا ہے۔ پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی میں تمام پارلیمانی لیڈر بھی شریک ہونگے  جس میں سکیورٹی اداروں کے حکام افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔

The post قومی اسمبلی کا اجلاس جمعے کو ہوگا، بابر اعوان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email