المناک بس حادثے کے نتیجے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرا صدمہ ہوا ہے، علی امین گنڈاپور

وفاقی وزیر آمور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا کہ المناک بس حادثے کے نتیجے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرا صدمہ ہوا ہے۔

انہوں نے آزاد کشمیر کے علاقے بلوچ میں بس حادثے پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا ہے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ المناک بس حادثے کے نتیجے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرا صدمہ ہوا ہے، حادثے میں جاں بحق اور زخمی افراد کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کرے۔

وفاقی وزیر علی امین خان گنڈاپور کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر راولاکوٹ سے کوٹلی آنے والی مسافر بس بلوچ کے قریب دوسو فٹ گہری کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 23 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد کی زخمی ہوگئے۔

ریسکیو کے لیے مقامی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پہنچ گئیں جبکہ زخمیوں کو کوٹلی اسپتال شفٹ کیا جارہا ہے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ بس گہری کھائی میں گرنے سے ریسکیو آپریشن میں دشواری پیش آ رہی ہے۔

خیال رہے کہ مسافر بس میں 30 افراد سوار تھے۔

The post المناک بس حادثے کے نتیجے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرا صدمہ ہوا ہے، علی امین گنڈاپور appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email