تربیلا میں پانی کی آمد 26 ہزار400 کیوسک ہے

تربیلا میں پانی کی آمد 26 ہزار400 کیوسک اوراخراج 45 ہزارکیوسک ہے۔

تفصیلات کے مطابق منگلا میں پانی کی آمد 12 ہزار400 کیوسک اور اخراج 30 ہزارکیوسک ہے، چشمہ میں پانی کی آمد 54 ہزار500 کیوسک اور اخراج 45 ہزار کیوسک ہے، ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 12 ہزار200 کیوسک اوراخراج 05 ہزارکیوسک ہے جبکہ نوشہرہ کے مقام پردریائے کابل میں پانی کی آمد 4 ہزار700 کیوسک اور اخراج 4 ہزار700 کیوسک ہے۔

ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا میں آج پانی کا ذخیرہ 35 لاکھ 75000 ایکڑ فٹ ہے جبکہ منگلا میں پانی کا ذخیرہ 31 لاکھ 60000 ایکڑفٹ اور چشمہ میں آج پانی کا ذخیرہ 98 ہزارایکڑ فٹ ہے۔

واضح رہے کہ تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزوائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 68 لاکھ 33000 ایکڑ فٹ ہے۔

The post تربیلا میں پانی کی آمد 26 ہزار400 کیوسک ہے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email