نااہل درباری خاطر جمع رکھیں اگلے 5 سال بھی خان کے ہیں، شہباز گِل

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا ہے کہ نااہل درباری خاطر جمع رکھیں اگلے 5 سال بھی خان کے ہیں۔

انہوں نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کورونا کے دوران دنیا کی معیشتیں تباہ ہوئیں مگر پاکستانی معیشت مستحکم ہوئی ہے۔

شہباز گِل نے کہا کہ عمران خان عوام کی واحد امید ہیں، نااہل درباری خاطر جمع رکھیں اگلے 5 سال بھی خان کے ہیں، نااہلوں نے 5 سال میں صفر فیصد برآمدات اضافہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اکتوبر 2021 میں برآمدات 17.5 فیصد اضافے کے ساتھ 2.471 بلین ڈالر ہو گئیں۔

اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خا ن کا استعفیٰ سب بڑا ریلیف پیکج ہے جو عوامی مشکلات میں کمی اور آسانیاں لانے کا سنگ میل ثابت ہوگا۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کے ٹوئٹ پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ‏مہنگائی، معاشی تباہی اور بے روزگاری کے ذمہ دار عمران صاحب ہیں جن کی پہلی اور آخری ترجیح جھوٹ، دھوکہ اور قوم کی زندگی کو عذاب بنانا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بہتر ہے وزیراعظم قوم سے خطاب کر کے جھوٹوں میں اور اضافہ نہ کریں۔

The post نااہل درباری خاطر جمع رکھیں اگلے 5 سال بھی خان کے ہیں، شہباز گِل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email