ارسا کی کپیسٹی بلڈنگ میں وزارت آبی وسائل اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی ، مونس الٰہی

مونس الٰہی نے کہا ہے کہ ارسا کی کپیسٹی بلڈنگ میں وزارت آبی وسائل اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مونس الٰہی سے چیئرمین ارسا نے ملاقات کی جس میں پانی کی تقسیم ،ارسا کی تعمیری صلاحیت اور ٹیلی میٹری سسٹم کی تنصیب کے معاملات پر بات چیت کی گئی۔

مونس الٰہی نے موجودہ پانی کی صورت حال ، ضابطہ کار اور صوبوں کے درمیان پانی کی تقسیم کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ  ٹوٹل رم اسٹیشن کے ان فلوز گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلے میں اس سال 27 فیصد بڑھ چکے ہیں ، گزشتہ سال اکتوبر میں رم ان فلوز 57800 کیوسک  تھے جو کے بڑھ کر اس سال اکتوبر میں  73400 کیوسک ہو چکے ہیں ، یہ ان فلوز اپنی  گزشتہ دس سالہ اوسط 65900 کیوسک کی نسبت 11 فی صد اضافی ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ آج کے دن پنجاب سندھ بلوچستان اور کے پی کے کے صوبائی انڈینٹ اور ریلیزز میں کوئی شارٹ فال نہیں ، پنجاب سندھ بلوچستان اور کے پی کے، کے صوبائی انڈینٹ اور ریلیزز بلترتیب 35000 کیوسک ، 40000 کیوسک،4000 کیوسک اور 2500 کیوسک ہیں ، پانی کی موجودہ صورت حال اور صوبوں کو پانی کی سپلائی اپنے تناسب کے مطابق ہے-  اور وزارت آبی وسائل اس کے تسلسل کے لئے پر امید ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیلی میٹری سسٹم کی تنصیب پر متعلقہ اداروں میں تکنیکی امور پر کام ہو رہا ہے ، ٹیلی میٹری سسٹم پروجیکٹ کو کم سے کم مدت میں مکمل کیا جائے گا  تا کہ صوبوں کے درمیان درست پانی کی تقسیم کے حوالے سے اعتماد کی فضا قائم ہو سکے۔

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مونس الٰہی نے کہا کہ اعتماد کی فضا  وفاق کی اکایوں کے مابین ہم آہنگی کے لیے نا گزیر ہے ، ارسا کی کپیسٹی بلڈنگ اور تکنیکی معاونت میں وزارت آبی وسائل اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

The post ارسا کی کپیسٹی بلڈنگ میں وزارت آبی وسائل اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی ، مونس الٰہی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email