سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کرنا قابل فخر لمحہ ہے، بابراعظم

کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کرنا قابل فخر لمحہ ہے۔

کپتان بابر اعظم نے گزشتہ روز میچ جیتنے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا کہ سیمی فائنل میں پہنچ گئے مگر کام یہاں ختم نہیں ہوا۔

انکا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ ٹیم کی کارکردگی اور کوششوں سے ہوا ہے۔

مزید کہا کہ ان شاء اللہ آگے بھی اسی طرح پوری توجہ اور محنت سے کھلیں گے۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے گروپ 2 کے میچ میں پاکستان نے نمیبیا کو 45 رنز سے شکست دی اور یوں وہ رواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

The post سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کرنا قابل فخر لمحہ ہے، بابراعظم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email