عمران خان کا استعفیٰ سب بڑا ریلیف پیکج ہے، مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خا ن کا استعفیٰ سب بڑا ریلیف پیکج ہے جو عوامی مشکلات میں کمی اور آسانیاں لانے کا سنگ میل ثابت ہوگا۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کے ٹوئٹ پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ‏مہنگائی، معاشی تباہی اور بے روزگاری کے ذمہ دار عمران صاحب ہیں جن کی پہلی اور آخری ترجیح جھوٹ، دھوکہ اور قوم کی زندگی کو عذاب بنانا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بہتر ہے وزیراعظم قوم سے خطاب کر کے جھوٹوں میں اور اضافہ نہ کریں۔

The post عمران خان کا استعفیٰ سب بڑا ریلیف پیکج ہے، مریم اورنگزیب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email