پی ٹی آئی حکومت کی خصوصی توجہ کے باعث ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے، فرخ حبیب

وزیرمملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی خصوصی مراعات اور توجہ کے باعث ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے۔

‏انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں بتایا کہ کورونا کے باوجود پاکستان میں ٹیکسٹائل کی برآمدات کا حجم جولائی تا اکتوبر 6 ارب ڈالرز کیساتھ تاریخ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، پچھلے سال سے 27 فیصد زیادہ ہے۔

فرخ حبیب نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید بتایا کہ ن لیگ کے دور میں ٹیکسٹائل ملز بند ہونا شروع ہوگئی تھی، پی ٹی آئی حکومت کی خصوصی مراعات اور توجہ کے باعث ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافہ ہورہا

The post پی ٹی آئی حکومت کی خصوصی توجہ کے باعث ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے، فرخ حبیب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email