وزیراعظم بڑے عوامی ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم بڑے عوامی ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے۔

وفاقی وزیرفواد چوہدری نےسماجی ویب سائیٹ ٹوئٹر پرجاری ایک پیغام میں بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان قوم سے خطاب میں ملکی تاریخ کے بڑے عوامی ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے۔

انکا کہنا تھا کہ عوام کی تکالیف کا تدارک عمران خان کی پہلی ترجیح ہے، وہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔

مزید کہا کہ یہ پیکج عوام کی مشکلات میں کمی اور ان کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔

The post وزیراعظم بڑے عوامی ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے، فواد چوہدری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email