رحمت اللعالمینﷺ اتھارٹی کے قیام کا مقصد ہماری نوجوان نسل میں اخلاقی اقدار کو بیدار کرنا ہے، وزیراعظم

عمران خان کا کہنا ہے کہ رحمت اللعالمینﷺ اتھارٹی کے قیام کا مقصد ہماری نوجوان نسل میں اخلاقی اقدار کو بیدار کرنا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت رحمت اللعالمینﷺ اتھارٹی سے متعلق اجلاس ہوا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے معاشرے میں مثبت تبدیلیاں لانے کے لیے 1400 سال قبل ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مرتب کردہ شاندار روایات پر عمل کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمیں جدید ذرائع ابلاغ بالخصوص سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے نوجوانوں کو غیر اخلاقی اجنبی ثقافت کے حملے سے بچانے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ رحمت اللعالمینﷺ اتھارٹی کے قیام کا مقصد ہماری نوجوان نسل میں اخلاقی اقدار کو بیدار کرنا ہے، انٹرنیٹ کے اس دور میں ہر طرح کے غیر اخلاقی مواد تک آن لائن رسائی حاصل ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ متعلقہ حکام تحقیق کے ذریعے اس بات کا تعین کریں کہ کس طرح ہمارے ٹیک سیوی نوجوانوں کی کردار سازی کو مؤثر طریقے سے یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

The post رحمت اللعالمینﷺ اتھارٹی کے قیام کا مقصد ہماری نوجوان نسل میں اخلاقی اقدار کو بیدار کرنا ہے، وزیراعظم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email