تیل کے گودام میں آتشزدگی، 3 افراد جھلس کر زخمی

کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں تیل کے گودام میں آگ لگنے کے نتیجے میں 3 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ، آگ بجھانے کے عمل میں فائربریگیڈ کی 4 گاڑیوں نے حصہ لیا اور ایک گھنٹے کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔
پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ گودام میں پُرانا آئل موجود تھا تاہم آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی۔
آگ سے جھلس کر زخمی ہونےوالے 55سالہ محسن، 30سالہ داس محمد اور 55 سالہ رسول محمد کو سول برنس وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ آگ لگنے کے باعث ایک ٹریلر اور ایک گاڑی بھی جل کر تباہ ہوگئی۔

The post تیل کے گودام میں آتشزدگی، 3 افراد جھلس کر زخمی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email