پنجاب حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن انتظامی اقدام اٹھائے گی، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن انتظامی اقدام اٹھائے گی۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوام کے حقوق کا ہر قیمت پر تحفظ یقینی بنائیں گے، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ صوبے کی عوام کا مفاد بےحد عزیز ہے، پرائس کنٹرول کے لئے مؤثر اقدامات کر رہے ہیں، کسی کو عام آدمی کی جیب پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے، عام آدمی کو ضرورت کی اشیاء مقررہ نرخ پر ملنی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گراں فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے، پرائس کنٹرول کے حوالے سے اچھی کارکردگی والے اضلاع کی انتظامیہ کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور خراب کارکردگی پر بازپرس ہوگی۔

The post پنجاب حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن انتظامی اقدام اٹھائے گی، وزیراعلیٰ پنجاب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email