بحری جہاز ہینگ ٹونگ 77 کو پورٹ سے لے جانے کی تیاریاں مکمل کرلیں

کراچی کے ساحل پر پھنسا ہوا بحری جہاز ہینگ ٹونگ 77 کو پورٹ سے لے جانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹک بوٹ جہاز کے اطراف کھڑے کردیئے گئے ہیں، اس وقت سمندر میں تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔

کے پی ٹی حکام کا کہنا ہے کہ تیز ہوا کے دباؤ کی وجہ سے جہاز لے جانے میں تاخیر ہے، ہوا کا دباؤ کم ہوتے ہی جہاز کو روانہ کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ جہاز  کے کپتان سمیت عملہ اور ٹک بوٹ اسٹاف جہاز لے جانے کے لئے پورٹ پر موجود ہے۔

The post بحری جہاز ہینگ ٹونگ 77 کو پورٹ سے لے جانے کی تیاریاں مکمل کرلیں appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email