سیاست سماج کو تبدیل کرنے کا سب سے بڑا شعبہ ہے، وزیر تعلیم

صوبائی وزیر تعلیم سید سردار شاہ نے کہا ہے کہ سیاست سماج کو تبدیل کرنے کا سب سے بڑا شعبہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق سید سردار شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تعلیمی صورتحال مخدوش ہے بہتری کو لے کر ملٹیپل چینلجز ہیں۔

صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ اسکولوں کے انفرااسٹرکچر کو درست کرنا ہے، نصاب آؤٹ ڈیٹ ہو چکا ہے 3 آپ سال اندر اس کو ٹھیک کرنا ہے ثقافت سمیت چند نئے مضمون شامل کریں گے۔

 سید سردار شاہ کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم میں 47 ہزار ساتذہ کی بھرتیاں پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی بھرتی ہے چند خامیاں ہو سکتی ہیں اس سے کبھی انکار نہیں کیا۔

صوبائی وزیر تعلیم کا یہ بھی کہنا تھا کہ گرلز سکول چلانا کوئی آسان کام نہیں، خواتین کے لیے 50 نمبرز پر کامیابی کا تناسب اس لیے رکھا کہ دیہاتوں میں گرلز اسکولز چلیں۔

  سید سردار شاہ نے کہا  کہ پائلٹ اسکول کے دورے پر نویں جماعت کا ایک ایسا طالب علم ملا جو تعلیم کے حصول کے لیے 16 کلو میٹر دور سے سفر کر کے لاڑکانہ پہنچتا ہے۔ جب میں نے اس سے پوچھا کہ روز اسکول پہنچتے کیسے ہو تو بتایا کہ تیار ہو کر صبح سویرے روڈ پر کھڑا ہوتا ہوں کوئی نا کوئی دیہاتی شہر آتے لے آتا ہے، ایسے بچے ہمارے معاشرے اور ملک کا سرمایہ ہیں۔

صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ جب بچوں سے پوچھا بڑے ہو کر کیا بنو گے تو کسی نے کہا پائلٹ، ڈاکٹر، پولیس آفیسر بنیں گے کسی نے نہیں کہا کہ سیاستدان بنے گے۔ میں نے جب 200 بچوں سے بھری کلاس میں سیاستدان نہ بننے کی وجہ پوچھی تو ایک بچے نے کھڑے ہو کر کہا کہ انہیں کرپشن نہیں کرنی۔

سید سردار شاہ نےکہا کہ سیاست سماج کو تبدیل کرنے کا سب سے بڑا شعبہ ہے لیکن اس کو اس طرح کر دیا گیا ہے کہ کوئی سیاستدان بننا پسند نہ کرے، اگر سردار شاہ اچھا نہیں تو مقصد یہ نہیں کہ سیاست گندی ہے یہ بات سمجھنا ہوگی۔

اپنے بیان میں صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ اقلیتی برادری کو اس لیے رلیف دے رہے ہیں کہ اقلیت صرف وہ نہیں جو مالدار سیٹھ ہیں بلکہ دراوڑ اور دیگر ایسے قبیلے جن کہ اپنی گھر تک نہیں ہیں۔

سید سردار شاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ساؤتھ سندھ آئیں دیکھیں ایسے قبیلے کوہلی، بھیل، باگڑی، میگھواڑ و دیگر خانہ بدوش ہیں جن کہ بچے اسکولوں میں بیٹھ نہیں پاتے انہیں اوپر اٹھانا ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم سید سردار شاہ کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم میں یوسی بیسڈ بھرتیاں ہو رہی ہیں، 5 فیصد اقلیتی کوٹہ پر پہلے یوسی والوں کا حق ہے اگر کوئی امیدوار نہ ملا تو تعلقہ پر رکھیں گے۔

The post سیاست سماج کو تبدیل کرنے کا سب سے بڑا شعبہ ہے، وزیر تعلیم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email