حکمرانوں کا اخلاقیات سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں، عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا کہ حکمرانوں کا احساس اور اخلاقیات سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کورونا ویکسین خریدنے، ڈینگی سے نمٹنے اور لاہور کا کچرا اٹھانے کے لیے حکومت کے پاس پیسے نہیں۔

مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان  نے کہا کہ وفاق کی طرح پنجاب بھی عطیات، صدقات اور چندے پر چل رہا ہے، یہ قوم کے منہ سے روٹی چھین کر لگژری گاڑیوں میں سیر سپاٹے کرنا چاہتے ہیں۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کے نکھٹو وزراء کے لیے لگژری گاڑیاں خریدی جا رہی ہیں، کیا وزراء کو نئی گاڑیاں خرید کر دینا بھی آئی ایم ایف کے معاہدے میں ہے۔

مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ اسپتالوں میں مریضوں کے لیے مفت ادویات اور ٹیسٹ کی سہولت میسر نہیں، عمران خان کے پاس کھانے پینے والی اشیاء پر سبسڈی دینے کے لیے پیسے نہیں۔

 واضح رہے اس سے قبل مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا تھا کہ پنجاب میں ڈینگی اپنی پیک پر پہنچ چکا ہے اور بزدار حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔

انہوں نے کہا تھا کہ آج لاہور میں 3افراد ڈینگی کے باعث جاں بحق ہوئے ہیں ، اسلام آباد اور راولپنڈی میں ڈینگی کیسز ہزاروں کی تعداد میں رپورٹ ہورہے ہیں ، وفاق اور پنجاب حکومت ڈینگی کے تدارک کےلیے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھارہی ، لوگ ڈینگی سے مریں،کورونا سے مریں یا گولیوں سے مریں تبدیلی والوں کو کوئی پراوہ نہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا تھا کہ ڈینگی کے کیسز میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ حکومتی کی عدم دلچسپی ہے ، حکومت کہہ رہی ہے صورتحال کنٹرول میں ہے لیکن میڈیا کہہ رہا ہے کہ ڈینگی کنٹرول سے باہر ہورہا ہے۔

مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا تھا کہ لاہور کے بڑے اسپتالوں میں ڈینگی کے نئے مریضوں کےلیے بیڈز کم پڑ چکے ہیں ، بزدار حکومت بھی یہی چاہتی ہے کہ مریض اسپتالوں کے بجائے گھروں میں ہی اپنا علاج کروائیں۔

The post حکمرانوں کا اخلاقیات سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں، عظمیٰ بخاری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email