پی ٹی آئی، ن لیگ اور پی پی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی، ن لیگ اور پی پی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت پاکستان فوری طور پر امارت اسلامی افغانستان کو تسلیم کرے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جنگ سے تباہ حال افغان عوام کو امن اور ترقی کی ضرورت ہے، عالمی طاقتیں افغانستان کی تعمیرنو کے لیے فنڈز فراہم کریں۔

 سراج الحق کا کہنا تھا کہ مہنگائی اور بے روزگاری سے عوام کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے، اسلامی دنیا افغان حکومت کی مدد کے لیے آگے بڑھے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ملک میں لاکھوں نوجوان بے روزگاری کا شکار ہیں جبکہ ملک میں بدامنی بھی  بڑھ رہی ہے اور کرپشن کا دور دورہ ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ مافیاز اپنی جیبیں بھر رہے، حکمران بے بس اور عوام بے یارومددگار ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی، ن لیگ اور پی پی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، ملک کا مستقبل قرآن و سنت کے نظام کو اپنانے میں ہے۔

واضح رہے اس سے قبل امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا تھا کہ وزیر اعظم جو کہتے ہیں کرتے نہیں،حکومت کی کارکردگی صفر ہے ، ملک قرضوں سے نہیں چلتے، اہل قیادت قوموں کو خود انحصاری کی منزل کی جانب لے کر جاتی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ہمارے حکمرانوں کی ترجیحات اور عوامی مفادات میں ٹکراؤ ہے ، ہمارے حکمرانوں کے قول و فعل میں بھی تضاد ہے ، وزیراعظم جو کہتے ہیں وہ کرتے نہیں ، چوتھا سال ہے اور گاڑی اب بھی پیچھے کی طرف جارہی ہے۔

سراج الحق نے کہا تھا کہ تین برسوں میں مافیاز نے خوب پیسے بنائے ، ایماندار کاروباری حضرات کے بزنسز تباہ ہوگئے ، ڈالر کی اونچی اڑان جاری، اسٹاک ایکسچینج دباؤ کی زد میں ہے۔

امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا تھا کہ اب اس سسٹم کو بدلنا ہوگا،خوشحالی کا ضامن صرف اللہ کا نظام ہوسکتا ہے ، قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ آئندہ الیکشن میں جماعت اسلامی کو موقع دیں۔

The post پی ٹی آئی، ن لیگ اور پی پی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، سراج الحق appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email