ٹی ایل پی اور حکومت کے حوالے سے مفتی منیب کا انتہائی اہم بیان سامنے آگیا

سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کا ٹی ایل پی اور حکومت کے حوالے سے انتہائی اہم بیان سامنے آگیا ہے۔

حکومت اور کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے والے سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ کالعدم ٹی ایل پی کے مظاہرین میں کسی کے پاس کلاشنکوف نہیں تھی، معاہدے کی تکمیل تک قدم بہ قدم ساتھ رہیں گے، رٹ آف دی گورنمنٹ کی داستانیں سنانے والوں کوکہتا ہوں حکمت سے کام لیا جاتا ہے۔

سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا بھی دانش پرمبنی فیصلے پرشکرگزارہوں۔ عمران خان کے عقاب خطرے کا سبب بن رہے تھے۔

مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ ہمارا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، مظاہرین دہشت گرد نہیں ملک کےوفادارہیں، کالعدم ٹی ایل پی کے خلاف الزام اورفتوے لگانا درست نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کالعدم ٹی ایل پی کے جوانوں کوآمادہ کرنا کوئی آسان کام نہیں تھا۔ سب اچھی باتیں منوالی گئی ہیں۔

سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے کہا کہ لبرل دوستوں کو دکھ اورپریشانی ہے، لبرل دوست چند دن کرب کے برداشت کرلیں۔

سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے مزید کہا کہ اللہ نے وطن عزیزکوخون خرابے سے بچالیا، یقین دلاتا ہوں آنے والے دن اچھے ہونگے۔

The post ٹی ایل پی اور حکومت کے حوالے سے مفتی منیب کا انتہائی اہم بیان سامنے آگیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email