اداکارہ اقراء عزیز کی اپنے شوہر کے ہمراہ تصویر وائرل

پاکستانی اداکارہ اقراء عزیز کی اپنے شوہر یاسر حسین کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by IQRA AZIZ HUSSAIN🇵🇰 (@iiqraaziz)

شئیر کی گئی تصویر میں ادکارہ اقراء نے ہرے رنگ کا مغربی لباس پہنا ہوا ہے جبکہ اداکار یاسر حسین کو پینٹ کوٹ  میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اس تصویر کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور تعریفی کامنٹس کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے۔

اقراء عزیز نے کچھ دیر پہلے ہی یہ تصویر اپنے اکاؤنٹ پر شئیر کی ہے جسے اب تک 4 لاکھ سے زائد لوگ پسند کرچکے ہیں۔

اس سے قبل اقراء عزیز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کی تھیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by IQRA AZIZ HUSSAIN🇵🇰 (@iiqraaziz)

شئیر کی گئی تصاویر میں اداکارہ نے مہرون رنگ کا لباس پہنا ہوا تھا جس میں اقراء بے حد خوبصورت لگ رہی تھیں۔

اس سے قبل اقراء عزیز اپنے شوہر اداکار یاسر حسین کے ساتھ پاکستان سے دبئی پہنچی تھیں اور دورانِ سفر وہ اپنا فون جہاز میں بھول گئی تھیں۔

اداکارہ نے انسٹا اسٹوری پر اماراتی ایئرلائن سے اپنا فون دوبارہ واپس حاصل کرنے کے لئے مدد کی اپیل کی تھی۔

انہوں نے لکھا کہ وہ اپنا فون جہاز میں بھول گئی ہیں اور اب انہیں دو راتوں تک دبئی میں ہی رہنا ہے اور انہیں اپنے بیٹے کی بہت یاد آرہی ہے۔

انہوں نے متعلقہ ایئرلائن سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ کیا وہ اداکارہ کی مدد کرسکتے ہیں۔

The post اداکارہ اقراء عزیز کی اپنے شوہر کے ہمراہ تصویر وائرل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email