ملک لوٹنے والے عوام کے سگے نہیں، شہباز گِل

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ عوام جان چکی  ہےکہ ملک لوٹنے والے عوام کے سگے نہیں۔

ڈاکٹر شہباز گِل نے احسن اقبال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے  کہا کہ ایک دوسرے کو چور کہنے والے آج ایک دوسرے کی وکالت میں مصروف ہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ نے کہا کہ عوام جان چکی کہ ملک لوٹنے والے عوام کے سگے نہیں، سامنے ایک دوسرے کے مخالف مگر درپردہ عوام کو لوٹنے کیلئے یہ ایک ہیں۔

ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے پر کیسز بنانے والے آج ایک دوسرے کو سرخروئی کے سرٹیفکیٹ بانٹ رہے ہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل کا مزید کہنا تھا کہ عوام نے عمران خان کو منتخب کر کے عوام دشمن عناصر کو سیاست سے باہر کیا، ایک سندھ میں اور دوسرے پنجاب تک محدود ہو چکے ہیں۔

The post ملک لوٹنے والے عوام کے سگے نہیں، شہباز گِل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email